Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے

تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے دل کے ماروں کا نہ کر غم کہ یہ اندوہ نصیب زخم بھی دل میں نہ ہوتا تو کراہے جاتے کم نگاہی کی ہمیں خود بھی کہاں تھی توفیق کم نگاہی کے لئے عذر نہ چاہے جاتے کاش اے ابر بہاری ترے بہکے سے قدم میری امید کے صحرا میں بھی گاہے جاتے ہم بھی کیوں دہر کی رفتار سے ہوتے پامال ہم بھی ہر لغزش مستی کو سراہے جاتے لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے ہیں فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے ہے ترے فتنۂ رفتار کا شہرا کیا کیا گرچہ دیکھا نہ کسی نے سر راہے جاتے دی نہ مہلت ہمیں ہستی نے وفا کی ورنہ اور کچھ دن غم ہستی سے نباہے جاتے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR