Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

بکھر جائے گی شام آہستہ بولو

بکھر جائے گی شام آہستہ بولو تڑک جائیں گے جام آہستہ بولو نہ دو داغوں کے بھید آہوں کو روکو نہ لو نالوں کا نام آہستہ بولو نہ لے تنہائی کی راتوں میں اک دن خموشی انتقام آہستہ بولو یہی ہوتے ہیں آداب محبت کہ جب لو اس کا نام آہستہ بولو نہ جانے کون بیٹھا ہو کمیں میں اندھیری ہے یہ شام آہستہ بولو فغان دل سے کس کا دل پسیجا یہ ہے سودائے خام آہستہ بولو ابھی تو راہ میں دیوار و در ہیں ابھی دو چار گام آہستہ بولو بہت ہے صدمۂ یک آہ اس کو ہے نازک یہ نظام آہستہ بولو ابھی تو بادۂ الفت کا حقیؔ پیا ہے ایک جام آہستہ بولو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR