Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

اتنا ہی نہیں ہے کہ ترے بن نہ رہا جائے

اتنا ہی نہیں ہے کہ ترے بن نہ رہا جائے وہ جاں پہ بنی ہے کہ جیے بن نہ رہا جائے اب دسترس شوق ہے بس نام تک اس کے اکثر جسے سو طرح لکھے بن نہ رہا جائے غم بردہ سہی غنچۂ افسردہ سہی دل تم پیار سے دیکھو تو کھلے بن نہ رہا جائے ہے دل ہی وہ ناداں کہ ہو تدبیر سے نومید اور پھر کوئی تدبیر کئے بن نہ رہا جائے افتاد میں کچھ سعیٔ متانت نہیں چلتی رونے کو جو روکیں تو ہنسے بن نہ رہا جائے ہم وہ ہیں کہ صد کعبہ و صد دیر کے ہوتے گوشہ کوئی تعمیر کئے بن نہ رہا جائے کچھ دیر گزرتی ہے کہ اے بلبل ناشاد صیاد سے نخچیر ہوئے بن نہ رہا جائے ہر چند کہ فرقت میں تری زہر ہو جینا کچھ قہر ہے ایسا کہ جئے بن نہ رہا جائے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR