Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

وہ مزا رکھتے ہیں کچھ تازہ فسانے اپنے

وہ مزا رکھتے ہیں کچھ تازہ فسانے اپنے بھولتے جاتے ہیں سب درد پرانے اپنے کر کے اک بار تری چشم فسوں گر کے سپرد پھر نہ پوچھا کبھی بندوں کو خدا نے اپنے بزم یاراں میں وہ اب کیف کہاں ہے باقی روز جاتے ہیں کہیں جی کو جلانے اپنے حال میں اپنے کچھ اس طرح مگن ہیں گویا ہم نے دیکھے ہی نہیں اگلے زمانے اپنے ہم وہی ہیں کہ جہاں بات کسی نے پوچھی خوش گماں ہو کے لگے داغ دکھانے اپنے ہم نشیں دوست کی صورت تو کہاں ملتی ہے چین سے وہ ہے جو دشمن کو نہ جانے اپنے ذکر سے اس کے سنوارا ہے سخن کو حقیؔ خوش مزا لگتے ہیں کانوں کو ترانے اپنے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR