Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

اے دل ترے خیال کی دنیا کہاں سے لائیں

اے دل ترے خیال کی دنیا کہاں سے لائیں ان وحشتوں کے واسطے صحرا کہاں سے لائیں حسرت تو ہے یہی کہ ہو دنیا سے دل کو میل ہو جس سے دل کو میل وہ دنیا کہاں سے لائیں دیکھا تھا جو نہال تمنا کے سائے میں اے بے دلی وہ دل دل افزا کہاں سے لائیں روشن تھے جو کبھی وہ نظارے کدھر گئے برپا تھا جو کبھی وہ تماشا کہاں سے لائیں کیا اس نگاہ حوصلہ افزا کو دیں جواب گم کر دیا جسے وہ تمنا کہاں سے لائیں ہے لطف دوست حرف تقاضا کا منتظر اے بے بسی مجال تمنا کہاں سے لائیں حقیؔ بہت ہے کار جنوں دشت زیست میں آسودگان راہ وہ سودا کہاں سے لائیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR