Skip to content
جگن ناتھ آزاد جگن ناتھ آزاد

جو دل کا راز بے آہ و فغاں کہنا ہی پڑتا ہے

جو دل کا راز بے آہ و فغاں کہنا ہی پڑتا ہے تو پھر اپنے قفس کو آشیاں کہنا ہی پڑتا ہے تجھے اے طائر شاخ نشیمن کیا خبر اس کی کبھی صیاد کو بھی باغباں کہنا ہی پڑتا ہے یہ دنیا ہے یہاں ہر کام چلتا ہے سلیقے سے یہاں پتھر کو بھی لعل گراں کہنا ہی پڑتا ہے بہ فیض مصلحت ایسا بھی ہوتا ہے زمانے میں کہ رہزن کو امیر کارواں کہنا ہی پڑتا ہے مروت کی قسم تیری خوشی کے واسطے اکثر سراب دشت کو آب رواں کہنا ہی پڑتا ہے زبانوں پر دلوں کی بات جب ہم لا نہیں سکتے جفا کو پھر وفا کی داستاں کہنا ہی پڑتا ہے نہ پوچھو کیا گزرتی ہے دل خوددار پر اکثر کسی بے مہر کو جب مہرباں کہنا ہی پڑتا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR