Skip to content
جگن ناتھ آزاد جگن ناتھ آزاد

ممکن نہیں کہ بزم طرب پھر سجا سکوں

ممکن نہیں کہ بزم طرب پھر سجا سکوں اب یہ بھی ہے بہت کہ تمہیں یاد آ سکوں یہ کیا طلسم ہے کہ تری جلوہ گاہ سے نزدیک آ سکوں نہ کہیں دور جا سکوں ذوق نگاہ اور بہاروں کے درمیاں پردے گرے ہیں وہ کہ نہ جن کو اٹھا سکوں کس طرح کر سکو گے بہاروں کو مطمئن اہل چمن جو میں بھی چمن میں نہ آ سکوں تیری حسیں فضا میں مرے اے نئے وطن ایسا بھی ہے کوئی جسے اپنا بنا سکوں آزادؔ ساز دل پہ ہیں رقصاں وہ زمزمے خود سن سکوں مگر نہ کسی کو سنا سکوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR