جگن ناتھ آزاد
ترا مٹنا دل ناشاد بہت یاد آیا
ترا مٹنا دل ناشاد بہت یاد آیا
یہ سماں رات بہت یاد بہت یاد آیا
آج خوشبوئے گلستاں جو گلستاں سے چلی
وہ جو تھا اک دل برباد بہت یاد آیا
دیکھ کر آج حسینوں کی عنایت کا رنگ
مجھ کو اپنا ستم ایجاد بہت یاد آیا
زندگی آج خدا جانے کدھر سے گزری
گم جو مدت سے تھا آزادؔ بہت یاد آیا