Skip to content
جگن ناتھ آزاد جگن ناتھ آزاد

اب میں ہوں آپ ایک تماشا بنا ہوا

اب میں ہوں آپ ایک تماشا بنا ہوا گزرا یہ کون میری طرف دیکھتا ہوا کیف غم فراق کی لذت جسے ملی حاصل اسے وصال نہیں ہے تو کیا ہوا خاشاک زندگی تو ملا اس کے ساتھ ساتھ تیرا کرم کہ درد کا شعلہ عطا ہوا در تک ترے خودی نے نہ آنے دیا جسے آنکھوں سے اشک بن کے وہ سجدہ ادا ہوا شیرینی حیات کی لذت میں ہے کمی کچھ اس میں زہر غم نہ اگر ہو ملا ہوا کچھ کم نہیں ہوں لذت فرقت سے فیض یاب حاصل اگر وصال نہیں ہے تو کیا ہوا اب اس مقام پر ہے مری زندگی کہ ہے ہر دوست ایک ناصح مشفق بنا ہوا یہ بھی ذرا خیال رہے عازم حرم رستے میں بت کدے کا بھی در ہے کھلا ہوا وہ قد ناز اور وہ چہرے کا حسن و رنگ جیسے ہو پھول شاخ پہ کوئی کھلا ہوا پیش نظر تھی منزل جاناں کی جستجو اور پھر رہا ہوں اپنا پتہ ڈھونڈتا ہوا کہہ کر تمام رات غزل صبح کے قریب آزادؔ مثل شمع سحر ہوں بجھا ہوا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR