Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

یارب شب وصال یہ کیسا گجر بجا

یارب شب وصال یہ کیسا گجر بجا اگلے پہر کے ساتھ ہی پچھلا پہر بجا آواز صور سن کے کہا دل نے قبر میں کس کی برات آئی یہ باجا کدھر بجا کہتے ہیں آسماں جو تمہارے مکاں کو ہم کہتا ہے آفتاب درست اور قمر بجا جاگو نہیں یہ خواب کا موقع مسافرو نقارا تک بھی کوچ کا وقت سحر بجا تعمیر مقبرے کی ہے لازم بجائے قصر زر داروں سے کہو کہ کریں صرف زر بجا ہیں ہم تو شادماں کہ ہے خط میں پیام وصل بغلیں خوشی سے تو بھی تو اے نامہ بر بجا تجھ کو نہیں جو ان سے محبت کہاں مجھے تالی نہ ایک ہاتھ سے اے بے خبر بجا نفرت ہے یہ خوشی سے کہ اشک اپنے گر پڑے ہمراہ تعزیہ کے بھی باجا اگر بجا جائے قیام منزل ہستی نہ تھی امیرؔ اترے تھے ہم سرا میں کہ کوس سفر بجا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR