Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

کیا روکے قضا کے وار تعویذ

کیا روکے قضا کے وار تعویذ قلعہ ہے نہ کچھ حصار تعویذ چوٹی میں ہے مشک بار تعویذ یا فتنۂ روزگار تعویذ دونوں نے نہ درد دل مٹایا گنڈے کا ہے رشتہ دار تعویذ کیا نام علی میں بھی اثر ہے چاروں ٹکڑے ہیں چار تعویذ ڈرتا ہوں نہ صبح ہو شب وصل ہے مہر وہ زرنگار تعویذ ہم کو بھی ہو کچھ امید تسکیں کھوئے جو تپ خیار تعویذ پتاں کو جڑ ہماری پہنچی گاڑا تہہ پائے یار تعویذ حاجت نہیں ان کو نورتن کی بازو پہ ہیں پانچ چار تعویذ کھٹکے وہ نہ آئے فاتحے کو دیکھا جو سر مزار تعویذ پی جائیں گے گھول کر کسے آپ ہے نقش نہ خاکسار تعویذ اے ترک ٹلیں بلائیں سر سے اک تیغ کا خط ہزار تعویذ ڈر ہے تمہیں کنکنوں سے لازم لایا تو ہے سادہ کار تعویذ اکسیر کا نسخہ اس کو سمجھوں کھوئے جو ترا غبار تعویذ مجمع ہے امیرؔ کی لحد پر میلے کا ہے اشتہار تعویذ
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR