Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

گلے میں ہاتھ تھے شب اس پری سے راہیں تھیں

گلے میں ہاتھ تھے شب اس پری سے راہیں تھیں سحر ہوئی تو وہ آنکھیں نہ وہ نگاہیں تھیں نکل کے چہرے پہ میدان صاف خط نے کیا کبھی یہ شہر تھا ایسا کہ بند راہیں تھیں فراق میں ترے عاشق کو جا کے کل دیکھا کہ وہ تو ہیچ تھا کچھ اشک تھے کچھ آہیں تھیں بگولے اب ہیں کہ غربت ہے گور شاہاں پر سروں پہ چتر جلو میں کبھی سپاہیں تھیں ہزاروں لوٹ گئے کل اٹھی جو وہ چلمن خدنگ موئے مژہ برچھیاں نگاہیں تھیں کیا یہ شوق نے اندھا مجھے نہ سوجھا کچھ وگرنہ ربط کی اس سے ہزار راہیں تھیں یہ ضعف ہے کہ نکلتی نہیں ہیں اب دل سے کبھی فلک سے بھی اونچی ہماری آہیں تھیں جگر میں ہجر کی کل چبھ رہی تھیں کچھ پھانسیں مگر جو غور سے دیکھا تری نگاہیں تھیں پہنچ گئے سر منزل چلے جو چال نئی انہیں میں پھیر تھا دیکھی ہوئی جو راہیں تھیں فلک کے دور سے دنیا بدل گئی ورنہ جہاں بنے ہیں یہ مے خانے خانقاہیں تھیں یہ ضعف اب ہے کہ ہلنا گراں ہے قدموں کو سبک روی میں کبھی ان کو دستگاہیں تھیں مشاعرے سے حسیں کیوں نہ چھین لے جاتے رباعیاں مری چوگوشیہ کلاہیں تھیں حسین زر کے ہیں طالب کہ اب ہیں گرد امیرؔ غریب ہم تھے تو یہ پیار تھا نہ چاہیں تھیں
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR