Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

ہم سر زلف قد حور شمائل ٹھہرا

ہم سر زلف قد حور شمائل ٹھہرا لام کا خوب الف مد مقابل ٹھہرا دیدۂ تر سے جو دامن میں گرا دل ٹھہرا بہتے بہتے یہ سفینہ لب ساحل ٹھہرا کی نظر روئے کتابی پہ تو کچھ دل ٹھہرا مکتب شوق بھی قرآن کی منزل ٹھہرا نگہت گل سے پریشان ہوا اس کا دماغ خندۂ گل نہ ہوا شور عنادل ٹھہرا نجد سے قیس جو آیا مرے زنداں کی طرف دیر تک گوش بر آواز سلاسل ٹھہرا حسن جس طفل کا چمکا وہ ہوا باعث قتل جس نے تلوار سنبھالی مرا قاتل ٹھہرا خط جو نکلا رخ جاناں پہ ملا بوسۂ خال یہی دانہ فقط اس کشت کا حاصل ٹھہرا علم اک نقطہ جو مشہور تھا اے جوش جنوں غور سے کی جو نظر نقطۂ باطل ٹھہرا دور جب تک تھے تڑپتا تھا میں کیسا کیسا پاس آ کر وہ جو ٹھہرے تو مرا دل ٹھہرا کثرت داغ سے گلدستہ بنا دل تو کیا زینت باغ نہ آرائش محفل ٹھہرا دوڑتا قیس بھی آتا ہے نہایت ہی قریب اک ذرا ناقے کو اے صاحب محمل ٹھہرا دم جو بیتاب تھا مدت سے مرے سینے میں تیغ قاتل کے تلے کچھ دم بسمل ٹھہرا ہم بڑی دور سے آئے ہیں تمہارا ہے یہ حال گھر سے دروازے تک آنا کئی منزل ٹھہرا اب تک آتی ہے صدا تربت لیلیٰ سے امیرؔ ساربان اب تو خدا کے لیے محمل ٹھہرا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR