Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

وعدۂ وصل اور وہ کچھ بات ہے

وعدۂ وصل اور وہ کچھ بات ہے ہو نہ ہو اس میں بھی کوئی گھات ہے خلق ناحق درپئے اثبات ہے ہے دہن اس کا کہاں اک بات ہے بوسۂ چاہ زنخداں غیر لیں ڈوب مرنے کی یہ اے دل بات ہے گھر سے نکلے ہو نہتے وقت قتل یہ بھی بہر قتل عاشق گھات ہے میں نے اتنا ہی کہا بنواؤ خط یہ بگڑنے کی بھلا کیا بات ہے بعد مدت بخت جاگے ہیں مرے بیٹھے ہیں سونے کو ساری رات ہے کیا کروں وصف بتان خودپسند ان سے بڑھ کر بس خدا کی ذات ہے باتوں باتوں میں جو میں کچھ کہہ گیا ہنس کے فرمانے لگے کیا بات ہے حرف مطلب صاف کہہ سکتا نہیں ہے ادب مانع کہ پہلی رات ہے مجھ سے ہو اظہار الفت واہ وا آپ کے فرمانے کی یہ بات ہے رو رہے ہیں ہم ملا دے لب سے لب مے کشی ہو ساقیا برسات ہے زچ ہے تیری چال سے رفتار چرخ مہر رخ سے بازیٔ مہ مات ہے کیسی کٹتی ہے سیہ بختی میں عمر رات سے دن دن سے بد تر رات ہے چھیڑتا ہے دل کو کیا اے درد ہجر خود گرفتار ہزار آفات ہے اے غنی دے سیم و زر وقت بلا مال دنیا جان کی خیرات ہے گر جگہ دل میں نہیں پھر اس سے کیا یہ دوشنبے کی یہ بدھ کی رات ہے صاف کہہ دے تو یہاں آیا نہ کر یار یہ سو بات کی اک بات ہے لخت دل ہیں میرے کھانے کو امیرؔ بس انہیں ٹکڑوں پہ اب اوقات ہے
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR