Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

وصل کی شب بھی خفا وہ بت مغرور رہا

وصل کی شب بھی خفا وہ بت مغرور رہا حوصلہ دل کا جو تھا دل میں بدستور رہا عمر رفتہ کے تلف ہونے کا آیا تو خیال لیکن اک دم کی تلافی کا نہ مقدور رہا جمع کس دن نہ ہوئے موسم گل میں میکش روز ہنگامہ تہ سایۂ انگور رہا گردش بخت کہاں سے ہمیں لائی ہے کہاں منزلوں وادئ غربت سے وطن دور رہا راست بازی کر اگر ناموری ہے درکار دار سے خلق میں آوازۂ منصور رہا وہ تو ہے چرخ چہارم پہ یہ پچ محلے پر سچ ہے عیسیٰ سے بھی بالا ترا مزدور رہا فصل گل آئی گئی صحن چمن میں سو بار اپنے سر میں تھا جو سودا وہ بدستور رہا جلوۂ برق تجلی نظر آیا نہ کبھی مدتوں جا کے وہاں میں شجر طور رہا زلف و رخ دونوں ہیں جانے سے جوانی کے خراب مشک وہ مشک نہ کافور وہ کافور رہا غول صحرا نے مرا ساتھ نہ چھوڑا شب بھر لے کے مشعل کبھی نزدیک کبھی دور رہا ہم بھی موجود تھے کل محفل جاناں میں امیرؔ رات کو دیر تلک آپ کا مذکور رہا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR