Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

ہیں نہ زندوں میں نہ مردوں میں کمر کے عاشق

ہیں نہ زندوں میں نہ مردوں میں کمر کے عاشق نہ ادھر کے ہیں الٰہی نہ ادھر کے عاشق ہے وہی آنکھ جو مشتاق ترے دید کی ہو کان وہ ہیں جو رہیں تیری خبر کے عاشق جتنے ناوک ہیں کماندار ترے ترکش میں کچھ مرے دل کے ہیں کچھ میرے جگر کے عاشق برہمن دیر سے کعبے سے پھر آئے حاجی تیرے در سے نہ سرکنا تھا نہ سرکے عاشق آنکھ دکھلاؤ انہیں مرتے ہوں جو آنکھوں پر ہم تو ہیں یار محبت کی نظر کے عاشق چھپ رہے ہوں گے نظر سے کہیں عنقا کی طرح توبہ کیجے کہیں مرتے ہیں کمر کے عاشق بے جگر معرکۂ عشق میں کیا ٹھہریں گے کھاتے ہیں خنجر معشوق کے چرکے عاشق تجھ کو کعبہ ہو مبارک دل ویراں ہم کو ہم ہیں زاہد اسی اجڑے ہوئے گھر کے عاشق کیا ہوا لیتی ہیں پریاں جو بلائیں تیری کہ پری زاد بھی ہوتے ہیں بشر کے عاشق بے کسی درد و الم داغ تمنا حسرت چھوڑے جاتے ہیں پس مرگ یہ ترکے عاشق بے سبب سیر شب ماہ نہیں ہے یہ امیرؔ ہو گئے تم بھی کسی رشک قمر کے عاشق
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR