Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

امیر لاکھ ادھر سے ادھر زمانہ ہوا

امیر لاکھ ادھر سے ادھر زمانہ ہوا وہ بت وفا پہ نہ آیا میں بے وفا نہ ہوا سر نیاز کو تیرا ہی آستانہ ہوا شراب خانہ ہوا یا قمار خانہ ہوا ہوا فروغ جو مجھ کو غم زمانہ ہوا پڑا جو داغ جگر میں چراغ خانہ ہوا امید جا کے نہیں اس گلی سے آنے کی برنگ‌ عمر مرا نامہ بر روانہ ہوا ہزار شکر نہ ضائع ہوئی مری کھیتی کہ برق و سیل میں تقسیم دانہ دانہ ہوا قدم حضور کے آئے مرے نصیب کھلے جواب قصر سلیماں غریب خانہ ہوا ترے جمال نے زہرہ کو دور دکھلایا ترے جلال سے مریخ کا زمانہ ہوا کوئی گیا در جاناں پہ ہم ہوئے پامال ہمارا سر نہ ہوا سنگ آستانہ ہوا فروغ دل کا سبب ہو گئی بجھی جو ہوس شرار کشتہ سے روشن چراغ خانہ ہوا جب آئی جوش پہ میرے کریم کی رحمت گرا جو آنکھ سے آنسو در یگانہ ہوا حسد سے زہر تن آسماں میں پھیل گیا جو اپنی کشت میں سرسبز کوئی دانہ ہوا چنے مہینوں ہی تنکے غریب بلبل نے مگر نصیب نہ دو روز آشیانہ ہوا خیال زلف میں چھائی یہ تیرگی شب ہجر کہ خال چہرۂ زخمی چراغ خانہ ہوا یہ جوش گریہ ہوا میرے صید ہونے پر کہ چشم دام کے آنسو سے سبز دانہ ہوا نہ پوچھ ناز و نیاز اس کے میرے کب سے ہیں یہ حسن و عشق تو اب ہے اسے زمانہ ہوا اٹھائے صدمے پہ صدمے تو آبرو پائی امیر ٹوٹ کے دل گوہر یگانہ ہوا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR