Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

نہ بے وفائی کا ڈر تھا نہ غم جدائی کا

نہ بے وفائی کا ڈر تھا نہ غم جدائی کا مزا میں کیا کہوں آغاز آشنائی کا کہاں نہیں ہے تماشا تری خدائی کا مگر جو دیکھنے دے رعب کبریائی کا وہ ناتواں ہوں اگر نبض کو ہوئی جنبش تو صاف جوڑ جدا ہو گیا کلائی کا شب وصال بہت کم ہے آسماں سے کہو کہ جوڑ دے کوئی ٹکڑا شب جدائی کا یہ جوش حسن سے تنگ آئی ہے قبا ان کی کہ بند بند ہے خواہاں گرہ کشائی کا کمان ہاتھ سے رکھ صید گاہ عرفاں میں کہ تیر صید ہے یاں دام نارسائی کا وہ بد نصیب ہوں یار آئے میرے گھر تو بنے سمٹ کے وصل کی شب تل رخ جدائی کا ہزاروں کافر و مومن پڑے ہیں سجدے میں بتوں کے گھر میں بھی سامان ہے خدائی کا تمام ہو گئے ہم پہلے ہی نگاہ میں حیف نہ رات وصل کی دیکھی نہ دن جدائی کا نہیں ہے مہر لفافہ پہ خط کے اے قاصد یہ داغ ہے مری قسمت کی نارسائی کا نقاب ڈال کے اے آفتاب حشر نکل خدا سے ڈر یہ کہیں دن ہے خود نمائی کا نہیں قرار گھڑی بھر کسی کے پہلو میں یہ ذوق ہے ترے ناوک کو دل ربائی کا مری طرف سے کوئی جا کے کوہ کن سے کہے نہیں نہیں یہ محل زور آزمائی کا کہا جو میں نے کہ میں خاک راہ ہوں تیرا تو بولے ہے ابھی پندار خود نمائی کا جنوں جو میری طرف ہو وہ جست و خیز کروں کہ دل ہو ٹوٹ کے ٹکڑے شکستہ پائی کا امیرؔ روئیے اپنے نصیب کو ایسا کہ ہو سپید سیہ ابر نارسائی کا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR