Skip to content
امیر مینائی امیر مینائی

فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھا

فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا شکست دل کا باقی ہم نے غربت میں اثر رکھا لکھا اہل وطن کو خط تو اک گوشہ کتر رکھا برابر آئنے کے بھی نہ سمجھے قدر وہ دل کی اسے زیر قدم رکھا اسے پیش نظر رکھا مٹائے دیدہ و دل دونوں میرے اشک خونیں نے عجب یہ طفل ابتر تھا نہ گھر رکھا نہ در رکھا تمہارے سنگ در کا ایک ٹکڑا بھی جو ہاتھ آیا عزیز ایسا کیا مر کر اسے چھاتی پہ دھر رکھا جناں میں ساتھ اپنے کیوں نہ لے جاؤں گا ناصح کو سلوک ایسا ہی میرے ساتھ ہے حضرت نے کر رکھا نہ کی کس نے سفارش میری وقت قتل قاتل سے کماں نے ہاتھ جوڑے تیغ نے قدموں پہ سر رکھا غضب برسے وہ میرے آتے ہی معلوم ہوتا ہے جگہ خالی جو پائی یار کو غیروں نے بھر رکھا بڑا احساں ہے میرے سر پہ اس کی لغزش پا کا کہ اس نے بے تحاشا ہاتھ میرے دوش پر رکھا زمیں میں دانۂ گندم صدف میں ہم ہوے گوہر ہمارے عجز نے ہر معرکہ میں ہم کو در رکھا ترے ہر نقش پا کو رہ گزر میں سجدہ گہ سمجھے جہاں تو نے قدم رکھا وہاں میں نے بھی سر رکھا امیر اچھا شگون مے کیا ساقی کی فرقت میں جو برسا ابر رحمت جائے مے شیشوں میں بھر رکھا
امیر مینائی

امیر مینائی

View profile

امیر احمد مینائی نام اور امیر تخلص تھا، 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تعلق تھا اس لئے مینائی کہلائے، طب، جفر اور نجوم سے واقف تھے، اپنے علم و فضل اور قابلیت میں اپنے معاصرین سے ممتاز تھے، شعروسخن کا شوق بچپن سے تھا۔ مظفر علی اسیر سے تلمذ حاصل تھا، 1852ء میں واجد علی شاہ کے دربار سے تعلق قائم ہوا اور ان کے حکم سے دو کتابیں’’ارشاد السلطان‘‘ اور ’’ہدایت السلطان‘‘ تصنیف کیں، 1857ء کے ہنگامے کے بعد رام پور چلے گئے، نواب یوسف علی خاں والئ رام پور کے انتقال کے بعد نواب کلب علی خاں نے انھیں اپنا استاد مقرر کیا، رام پور میں 63 برس بڑی عزت و آرام سے زندگی بسر کی اور تصنیف و تالیف میں مشغول رہے، نواب کلب علی خاں کے انتقال کے بعد داغ دہلوی کے ایما پر امیر مینائی حیدر آباد گئے اور وہیں 13 اکتوبر 1900ء کو انتقال ہو.’’مرآۃ الغیب‘‘ اور ’’صنم خانۂ عشق‘‘ دو دیوان ان کی یادگار ہیں، تیسرا دیوان ’’محامد خاتم النبیین‘‘ نعت کا مجموعہ ہے،’’امیر اللغات‘‘ کی صرف دوجلدیں الف ممدودہ اور الف مقصورہ شائع ہوئیں، اس کے علاوہ ان کی نثرونظم میں معتدد تصانیف ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR