Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

جب ہو چکی شراب تو میں مست مر گیا

جب ہو چکی شراب تو میں مست مر گیا شیشے کے خالی ہوتے ہی پیمانہ بھر گیا نے قاصد خیال نہ پیک نظر گیا ان تک میں اپنی آپ ہی لے کر خبر گیا روح روان و جسم کی صورت میں کیا کہوں جھونکا ہوا کا تھا ادھر آیا ادھر گیا طوفان نوح اس میں ہو یا شور حشر ہو ہوتا جو کچھ ہے ہوگا جو گزرا گزر گیا سمجھا ہے حق کو اپنے ہی جانب ہر ایک شخص یہ چاند اس کے ساتھ چلا جو جدھر گیا شوریدگی سے میری یہاں تک وہ تنگ تھے روٹھا جو میں تو خیر منائی کہ شر گیا میں نے بھی آنکھیں دیکھی ہیں پریوں کی جاؤ بھی تم نے دکھائی آنکھ مجھے اور میں ڈر گیا گزرا جہاں سے میں تو کہا سن کے یار نے قصہ گیا فساد گیا درد سر گیا کاغذ سیاہ کرتے ہو کس کے لیے نسیمؔ آیا جواب خط تمہیں اور نامہ بر گیا
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR