Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

تکلف نہیں ہم سے زیبا تمہارا

تکلف نہیں ہم سے زیبا تمہارا تمہارے ہمارے ہمارا تمہارا لیا دل تو لو جان بھی کیوں رہے جی تمنا ہماری تقاضا تمہارا یہ تصویر چہرہ اتر کیوں گیا ہے کھنچے کس سے ہو کیا ہے نقشہ تمہارا نہ تیر آہ کا دست قدرت میں اپنے نہ شمشیر ابرو پہ قبضہ تمہارا چلے ہم تو حسرت ہی لے کر رقیبو مبارک رہے تم کو پیارا تمہارا رقیبوں سے لڑنے کا قصہ نہ پونچھو فضیحت ہماری تماشا تمہارا نہ تحریر خط ہے نہ بیت ابرویں ہیں یہ مضموں ہمارا وہ فقرا تمہارا میں اپنے ہی جذبہ کا قائل تھا لیکن غضب ہے مری جان غصہ تمہارا مجھے اور سے کیا میں عاشق ہوں پیارے تمہارا تمہارا تمہارا تمہارا سلیماں ہوں پر یوں اگر خاک ہو کر عمل میں ہو نقش کف پا تمہارا خفا ہوتے کیوں ہو کہ رکھتا ہے پیارے نہ جذبہ ہمارا نہ جلوہ تمہارا نسیمؔ اس چمن میں گل تر کی صورت پھٹے کپڑے رکھتے ہیں پردہ تمہارا
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR