Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

قرص خور کو دیکھ کر تسکیں رکھ اے مہمان صبح

قرص خور کو دیکھ کر تسکیں رکھ اے مہمان صبح تا دہان شام پہنچاتا ہے رازق نان صبح معنیٔ روشن جو ہوں تو سو سے بہتر ایک شعر مطلع خورشید کافی ہے پئے دیوان صبح سیر چشمی دید کے بھوکوں کی دیکھو کہتی ہے مہ پنیر شام ہے خورشید تاباں نان صبح صدقے اس پروردگار پاک کے جس نے کیا بہر طفل غنچہ پیدا شیر بے پستان صبح صبح دم غائب ہوئے انجمؔ تو ثابت ہو گیا خندۂ بیہودہ پر توڑے گئے دندان صبح وصل کی شب آنکھ دکھلا کر یہ انجم کہتے ہیں لو قیامت آئی مشرق سے اٹھا طوفان صبح دیکھے وہ گلشن جو دن دو دن رہے یاں مثل گل ہم تو شبنم ساں نسیمؔ ایک دم کے ہیں مہمان صبح
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR