Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

دل سے کہہ آہیں نہ ہر آن بھرے

دل سے کہہ آہیں نہ ہر آن بھرے کچھ جگر ہو تو دم انسان بھرے خواہشوں کو میں کروں کیا اے صبر گھر میں مفلس کے ہیں ارمان بھرے ہم تو مژگاں کی نمط ہم چشموں خالی ہاتھ آئے ہیں ارمان بھرے اشک دانا ہے تو نظروں سے نہ گر دامن اس دھبے سے نادان بھرے ضبط روکے نہ تو دکھلاؤں آنکھ پل میں پانی ابھی طوفان بھرے چشم عشاق کے بر رو مت آ اے صدف در نے ترے کان بھرے گر وہ بت نام خدا گویا ہو کلمہ کا دم نہ مسلمان بھرے فوج الفاظ کی بھرتی ہے نسیمؔ شعر پر کن سے ہیں دیوان بھرے
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR