Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

اس زلف کے خیال کا ملنا محال تھا

اس زلف کے خیال کا ملنا محال تھا جب تک موئے بلوں سے نکلنا محال تھا دیتے نہ چاٹ اگر لب شیریں کے ذکر کی مچلے تھا طفل اشک بہلنا محال تھا پیری میں طرز عشق جوانی وہی رہا صورت کے ساتھ دل کا بدلنا محال تھا قاتل تری گلی میں ہوئے سب کے سر قلم کیسے تھے کوچے راستہ چلنا محال تھا شکر خدا بتوں سے ہوئیں گرم جوشیاں پتھر کا مثل شیشہ پگھلنا محال تھا سر تن سے کٹ کے لایا شگوفہ ہمارا خون شاخ سناں کا پھولنا پھلنا محال تھا خط کا غبار چھپ نہ سکا روئے یار سے آتش سے گل کے خار کا جلنا محال تھا محفل میں ان کو عطر دیا ہوگا غیر نے یاروں کے غم میں ہاتھوں کو ملنا محال تھا عمر رواں کو آنکھوں سے دیکھا چلا جو یار کیا کیجے بگڑے دل کا سنبھلنا محال تھا دل گرمیٔ خیال سے صورت بندھی نسیمؔ اس سیم تن کا سانچے میں ڈھلنا محال تھا
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR