Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

عشق کی خوبی کہوں کیا آشنا

عشق کی خوبی کہوں کیا آشنا جان کا دشمن ہے دل کا آشنا بحر الفت سے کنارہ خوب ہے کھا گیا غوطہ تو ڈوبا آشنا روز بد سے ڈر کہ ہو جاتے ہیں پھر دوست دشمن آشنا ناآشنا دہر میں کم یاب کیا نایاب ہیں کیمیا درویش سچا آشنا شاغلان عشق کا یہ درد ہے یا محب یا مہربان یا آشنا پاک الفت ہو تو پھر کیا اے رقیب آشنا ہے آشنا کا آشنا دو سمجھنا صاف ہے بے وحدتی ایک ہی بیگانہ ہو یا آشنا ہم تو دل سے نیک سمجھے ہیں تمہیں تم برا کہتے ہو اچھا آشنا دل جلے کیا کیا نہیں کہتے تمہیں بے مروت بے وفا ناآشنا آؤ جی دل کھول کر مل لیجئے زندگی کا کیا بھروسا آشنا قلزم عشق ایک طوفاں خیز ہے ڈوبے اس دریا میں صدہا آشنا کہئے تو کہہ دوں ہزاروں میں یہ بات ہے نسیمؔ اک گل بدن کا آشنا
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR