Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

جسے دیکھا ترا جویا ہے پیارے

جسے دیکھا ترا جویا ہے پیارے تجھی کو ڈھونڈھنے کھویا ہے پیارے قسم ہے دیدۂ گریاں کی مجھ کو کہ دنیا عالم رویا ہے پیارے نہال آہ ہوگا دانۂ اشک اوگے گا وہ جو کچھ بویا ہے پیارے تجھے دل دے کے میں نے آزمایا وہ سیکھا جس نے کچھ کھویا ہے پیارے کسی کے کان بھرنے پر نہ رکھ دھیان ہر ایک منہ میں زباں گویا ہے پیارے میں جاگا شب سر گیسو میں ورنہ جسے کالا ڈسے سویا ہے پیارے مرا دل جل بجھا شب سے یہاں کوں چراغ مردہ پر رویا ہے پیارے نظارہ کب کیا اس چشم تر نے عبث دامن ترا دھویا ہے پیارے ملا دو لب کہاں کا آب حیواں خضر کا راستہ کھویا ہے پیارے کفن اپنے نسیمؔ کشتہ کا سونکھ ہر ایک برگ گل بویا ہے پیارے
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR