Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

قرار پر نہ ملو اضطراب ہو کہ نہ ہو

قرار پر نہ ملو اضطراب ہو کہ نہ ہو شراب غیر کو دو دل کباب ہو کہ نہ ہو پھنسا ہے جس کے غم و پیچ میں ہمارا دل وہ زلف غیر چھوئے پیچ و تاب ہو کہ نہ ہو گلابی آنکھوں سے ساقی کی دل بچے کیونکر شرابیوں میں جو بیٹھے خراب ہو کہ نہ ہو کہاں تک اشک سے آئے نہ بوئے داغ جگر عرق گلوں کا جو کھینچو گلاب ہو کہ نہ ہو کمال کیوں کہ نہ ہو دل کو کاہش غم میں ہلال جب کہ ہوا ماہتاب ہو کہ نہ ہو وہ ماہ مہر سے آئے تو رشک کیا اے چرخ کبھی قران مہ و آفتاب ہو کہ نہ ہو شعاع مہر کی صورت ہے تاب عارض یازر نظر ٹھہر نہیں سکتی نقاب ہو کہ نہ ہو گیا جو طالب چاہ زکن دل بیتاب کنوئیں پہ تشنہ لب آتا ہے آب ہو کہ نہ ہو اگرچہ دل نہیں لیکن میں آہیں بھرتا ہوں سبق تو نوک زباں ہے کتاب ہو کہ نہ ہو نہ بوسۂ لب جاں بخش دو جو کر کے سوال تو زندگانی سے گویا جواب ہو کہ نہ ہو نسیمؔ غنچہ دہانوں سے بوسہ کیوں مانگا کرو جو بات ہی ایسی عتاب ہو کہ نہ ہو
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR