Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

بند کر روزن در چاہو کہ رخنہ نہ رہے

بند کر روزن در چاہو کہ رخنہ نہ رہے تاک پر دیکھے نہیں جھانکنے والے تم نے منہ کی کھاؤ گے مری جان خدا خیر کرے منہ لگا رکھے ہیں جس طرح رزالے تم نے اف کروں دل کے جلن سے تو کلیجہ پھٹ جائے بلبلو کیسے ہزاروں کئے نالے تم نے دامن اشک نہ چھوڑوں گا میں اے دیدۂ تر دل کیا میرا حسینوں کو حوالے تم نے دست و پا وادئ وحشت کی تمنا تھی تمہیں آبلے توڑ چکے خار نکالے تم نے کب شکست ایسے سند ہے کہ دغا کی اے خار ہاتھ سے پھوڑ لیے پاؤں کے چھالے تم نے زلف زنجیر جنوں سمجھے بھی اے حضرت دل کیا پڑا پیچ کہ پاؤں اپنے نکالے تم نے کس گلستاں کی چمن بندی ہے اے مردم چشم نخل مژگاں سے بھرے اشکوں سے تھالے تم نے بلبلیں پھولوں سے نالاں ہیں کہ شبنم کے عوض قطرہ سیماب کے کانوں میں ہیں ڈالے تم نے چشم و ابرو سے کسی مست کی بے شک بہہ کے مے کشو طاق پہ کیوں رکھے ہیں پیالے تم نے کہیں صورت نہ بندھی نقش تمنا کی نسیمؔ سیکڑوں سیم بدن سانچے میں ڈھالے تم نے
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR