Skip to content
دیا شنکر کول نسیم دیا شنکر کول نسیم

چشم نم ہو تو امنڈ آتے ہیں دریا منہ پر

چشم نم ہو تو امنڈ آتے ہیں دریا منہ پر کھینچیے آہ تو آتا ہے کلیجا منہ پر خال رخسار کو تیرے نہیں دیکھا جیسے سو قسم لیجے جو اک دانہ ہو رکھا منہ پر روئے گل رنگ پہ آخر خط سبز آ ہی گیا ہے مثل جس سے ڈرے پھر وہی آیا منہ پر خواب گونگے کا ہوا یار کا شکوہ گویا دل میں پھرتا ہے مگر لا نہیں سکتا منہ پر کل جو تم بوسہ پہ بگڑے تھے کہ کس وقت کہاں لے کے منہ اپنا سا رہ جاتے جو کہتا منہ پر ہم سے یوں کڑوی رقیبوں سے یہ میٹھی باتیں جھوٹ کیا زہر ہے سچ بات کا کہنا منہ پر جی جلاتے ہیں حسیں کون منہ ایسوں کے لگے کوئی دیتا نہیں انگارے کے بوسا منہ پر عوض بوسہ مزا تھا جو وہ گالی دیتا لعل لب منہ مرے لگتا تو میں چڑھتا منہ پر پاک بازوں سے حجاب آپ کو بے وجہ نہیں دل میں ہو شرم تو ہے آنکھ کا پردا منہ پر صورت نے کبھی غیبت میں نہ دم ماریں گے صاف جو ہوئے گا دل کا وہ کہے گا منہ پر نامہ بر کو تو سنانی تھی صفا غیبت میں خط کے آنے کا سنایا ہمیں فقرا منہ پر
دیا شنکر کول نسیم

دیا شنکر کول نسیم

View profile

پنڈت دیا شنکر نسیمؔ 1811ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنڈتوں کے معزز اور تعلیم یافتہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو بھی ادبیات سے بے حد دلچسپی تھی۔ ضروری تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ شاہی فوج میں کلرک ہوگئے تھے اور غالباً شعبۂ مالیات کا حساب کتاب رکھتے تھے۔ یہ غازی الدین حیدر اور نصیرالدین حیدر نوابین اودھ کا دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لکھنؤ اپنی آسودہ حالی اور تعیشات میں مست تھا۔ نسیمؔ نے اپنے ادبی ذوق کی تسکین خواجہ حیدر علی آتشؔ کے آگے زانوئے ادب تہہ کر کے حاصل کی۔ آتشؔ کا مرتبہ ان بزرگ اساتذہ میں نمایاں ہے جنہوں نے اردو زبان کی اصلاح، صفائی اور محاورہ بندی کا کام نہایت خوبی سے کیا اور اپنے اپنے اس کام میں شاگردوں کو شریک کرکے اصلاح زبان کے کام کےتسلسل کو جاری رکھا۔ ان کے کم و بیش تمام شاگردوں نے آگے چل کر ایک خاص طرز کلام میں نام حاصل کیا۔ پنڈت دیا شنکر نے بھی حسب رواج شروع میں غزلوں پر طبع آزمائی کی تھی-

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR