Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

اغیار چھوڑ مجھ سیں اگر یار ہووے گا

اغیار چھوڑ مجھ سیں اگر یار ہووے گا شاید کہ یار محرم اسرار ہووے گا بوجھے گا قدر مجھ دل آشفتہ حال کی پھاندے میں زلف کے جو گرفتار ہووے گا بے فکر میں نہیں کہ صنم مست خواب ہے کیا کیا بلا کرے گا جو بیدار ہووے گا پنہاں رکھا ہوں درد کوں لوہو کی گھونٹ پی کہتا نہیں کسی سیں کہ اظہار ہووے گا بزم جنوں میں ساغر وحشت پیا جو کوئی غفلت سیں عقل و ہوش کی ہشیار ہووے گا تیری بھنووں کی تیغ کے پانی کوں دیکھ دل اٹکا ہے اس سبب کہ ندی پار ہووے گا رنگیں نہ کر توں دل کا محل نقش عیش سیں غم کے تبر سیں مار کہ مسمار ہووے گا برجا ہے یار مجھ پہ اگر مہربان ہے بلبل پہ گل بغیر کسے پیار ہووے گا جاتا نہیں ہے یار کی شمشیر کا خیال معلوم یوں ہوا کہ گلے ہار ہووے گا انکار مجھ کوں نیں ہے تری بندگی ستی یاں کیا ہے بلکہ حشر میں اقرار ہووے گا مجھ پاس پھر کر آوے اگر وو کتاب رو مکتب میں دل کے درس کا تکرار ہووے گا صحن چمن میں دیکھ تیرے قد کی راستی ہر سرد تجھ سلام کوں خم دار ہووے گا اس چشم نیم خواب کی دیکھے اگر بہار نرگس چمن میں تختۂ دیوار ہووے گا اس زلف عنبریں سیں جو یک تار جھڑ پڑے ہر خوب رو کوں طرۂ دستار ہووے گا اے جان میرے پاس سیں یک دم جدا نہ ہو جینا ترے فراق میں دشوار ہووے گا رکھتا ہے گرچہ آئنہ فولاد کا جگر تیر نگہ کے سامنے لاچار ہووے گا مت ہو شب فراق میں بے تاب اے سراجؔ امید ہے کہ صبح کوں دیدار ہووے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR