Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

آیا پیا شراب کا پیالا پیا ہوا

آیا پیا شراب کا پیالا پیا ہوا دل کے دیے کی جوت سیں کاجل دیا ہوا آیا ہے میرے قتل پہ درپیش بے طرح آیا ہے مجھ کوں پیش وو اپنا کیا ہوا مارا ہوا ہے خضر محبت کی تیغ کا آب حیات شوق سیں تیرے جیا ہوا بیٹھا ہے تخت شوق پہ جو ہو کے بے ریا وو پادشاہ بارگہہ کبریا ہوا نکلا ہے دل جلا کے مجھ آنکھوں سے طفل اشک اس شوخ بے جگر کا دیکھو کیا ہیا ہوا دل لے گیا ہے مجھ کوں دے امید دل دہی ظالم کبھی تو لائے گا میرا لیا ہوا نہیں جب سیں پاس شاہد گلگوں قبا سراجؔ جی پر ہے تنگ جسم کا جامہ سیا ہوا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR