Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

چراغ مہ سیں روشن تر ہے حسن بے مثال اس کا

چراغ مہ سیں روشن تر ہے حسن بے مثال اس کا کہ چوتھے چرخ پر خورشید ہے عکس جمال اس کا صنم کی زلف کے حلقے میں ہے جیوں جیم کا نقطہ عجب ہے خوش نما اس عارض گلگوں پہ خال اس کا عیاں ہوتا ہے جیوں کر سرو پانی کے کنارے پر ہوا یوں جلوہ گر آنکھوں میں قد نونہال اس کا جدا جب سیں ہوا وو دلبر جادو نظر مجھ سیں جدا ہوتا نہیں یک آن خاطر سیں خیال اس کا مجھے ہے آرزو دل میں تری چاہ زنخداں کی نہیں درکار حوض کوثر و آب زلال اس کا گرفتار ہوس کیا لذت دیدار کوں پاوے جدا جو کوئی ہوا ہے آپ سیں پایا وصال اس کا سراجؔ اے شعلہ رو ہے کون سا سو میں نہیں واقف مجھے کیا پوچھتا ہے پوچھ پروانے سیں حال اس کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR