Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

فدا کر جان اگر جانی یہی ہے

فدا کر جان اگر جانی یہی ہے ارے دل وقت بے جانی یہی ہے یہی قبر زلیخا سیں ہے آواز اگر ہے یوسف ثانی یہی ہے نہیں بجھتی ہے پیاس آنسو سیں لیکن کریں کیا اب تو یاں پانی یہی ہے کسی عاشق کے مرنے کا نہیں ترس مگر یاں کی مسلمانی یہی ہے برہ کا جان کندن ہے نپٹ سخت شتاب آ مشکل آسانی یہی ہے پرو تار پلک میں دانۂ اشک کہ تسبیح سلیمانی یہی ہے مجھے ظالم نے گریاں دیکھ بولا کہ اس عالم میں طوفانی یہی ہے زمیں پر یار کا نقش کف پا ہمارا خط پیشانی یہی ہے وو زلف پر شکن لگتی نہیں ہات مجھے ساری پریشانی یہی ہے نہ پھرنا جان دینا اس گلی میں دل بے جان کی بانی یہی ہے کیا روشن چراغ دل کوں میرے سراجؔ اب فضل رحمانی یہی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR