Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

تیری بھنووں کی تیغ کے جو روبرو ہوا

تیری بھنووں کی تیغ کے جو روبرو ہوا سب عاشقوں کی صف میں وو ہی سرخ رو ہوا تجھ زلف کے خیال سیں کیوں کر نکل سکوں ہر پیچ و خم نمونۂ طوق گلو ہوا تیرے نگہ کا تیر ہے از بس کہ موشگاف ممنوں ہر ایک زخم سیں میں ہو بہ ہو ہوا رشتے سیں موج گل کی ہوائے بہار میں سب بلبلوں کا چاک گریباں رفو ہوا سورج کا رنگ چاند سری کا ہوا سفید جس صبح کوں سوار وو خورشید رو ہوا جس کی زباں میں عشق کے افسوں کا ہے اثر ہر حرف اس کا موج پری ہو بہ ہو ہوا برجا ہے گر کہوں میں اسے شیشہ آتشی چشم سراجؔ آئینۂ شعلہ رو ہوا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR