Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

میں نہ جانا تھا کہ تو یوں بے وفا ہو جائے گا

میں نہ جانا تھا کہ تو یوں بے وفا ہو جائے گا آشنا ہو اس قدر نا آشنا ہو جائے گا خوب لگتی ہے اگر بد نامی عاشق تجھے آہ کرتا ہوں کہ شہرہ جا بجا ہو جائے گا گر تمہاری دل خوشی ہے ذبح کرنے میں مرے خوب جی جاوے تو جاوے اور کیا ہو جائے گا میں سنا ہوں تجھ لبوں کا نام ہی حاجت روا یک تبسم کر کہ میرا مدعا ہو جائے گا کیا عجب گر میں ہوا دیوانۂ زلف بتاں گر فرشتہ ہووے تو ان کا مبتلا ہو جائے گا میں تمہارے آستانے سیں جدا ہونے کا نہیں سر اگر شمشیر سیں کٹ کر جدا ہو جائے گا جیوں سراجؔ اس شمع رو پر دل کوں ہے ملنے کا شوق فرض عین عاشقی سیں اب ادا ہو جائے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR