Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

کیا بلا کا ہے نشہ عشق کے پیمانے میں

کیا بلا کا ہے نشہ عشق کے پیمانے میں کوئی ہوشیار نہیں عقل کے کاشانے میں ڈوب جاتا ہے مرا جی جو کہوں قصۂ درد نیند آتی ہے مجھی کوں مرے افسانے میں دل مرا زلف کی زنجیر سیں ہے بازی میں اپنے اس کام کا کیا ہوش ہے دیوانے میں کیا مزے کا ہے ترے سیب زنخداں کا خال لذت میوۂ فردوس ہے اس دانے میں اس ادب گاہ کوں توں مسجد جامع مت بوجھ شیخ بے باک نہ جا گوشۂ مئے خانے میں آنکھ اٹھاتے ہی مرے ہاتھ سیں مجھ کوں لے گئے خوب استاد ہو تم جان کے لے جانے میں خوش ہوں میں صحبت مجنوں سیں نہ لیو عقل کا نام آشنائی کی کہاں باس ہے بیگانے میں شعلہ ہے آب حیات دل مشتاق سراجؔ اس سمندر سیں بڑا فرق ہے پروانے میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR