Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

عالم کے دوستوں میں مروت نہیں رہی

عالم کے دوستوں میں مروت نہیں رہی شرم و حیا و مہر و شفقت نہیں رہی ظاہر میں کیا رفیق کہاتے ہیں آپ کوں لیکن انوں کے دل میں محبت نہیں رہی ملتے ہیں راستی سیں جو کوئی کج نظر ملے خوابوں میں پاک باز کی حرمت نہیں رہی ہر خار بو الہوس کے کئے صحبت اختیار تو حسن گل رخوں میں لطافت نہیں رہی نا لایقوں میں عمر کوں کرناں عبث تلف ہم صحبتی کی ان میں لیاقت نہیں رہی بھولے ہیں ہر صنم کے کرشمے پہ ہوش کوں ان زاہدوں میں کشف و کرامت نہیں رہی سفلے ہوئے عزیز عزیز اب ہوئے خراب بے جوہروں میں قدر شرافت نہیں رہی مت ہو بہار گلشن دنیا کا عندلیب اس پھولبن میں بوئے رفاقت نہیں رہی اب ذات حق بغیر نہ رکھ دوستی سراجؔ عالم میں آشنائی و الفت نہیں رہی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR