Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

صنم خوش طبعیاں سیکھے ہو تم کن کن ظریفوں سیں

صنم خوش طبعیاں سیکھے ہو تم کن کن ظریفوں سیں کہ یہ لطف ادا معلوم ہوتا ہے لطیفوں سیں لکھوں وصف اس کی زلفوں کے قلم کر شاخ سنبل کوں دواتوں میں سیاہی بھر گل شبو کی قیفوں سیں تری سیدھی نگاہیں ان دنوں میں گرم الفت ہیں مجھے سیفی لگی ہے ہات کئی ورد اور وظیفوں سیں خیال اس کا ہم آغوش نظر ہے سات پردوں میں عجب شوخی سیں پیش آیا ہے یہ شوخ ان عفیفوں سیں کہاں پاے مزے کے اس قدر اس نے بڑے کوئی تری آنکھوں کوں سو درجے شرافت ہی شریفوں سیں ہجوم بو الہوس کے شمع مجلس ہو سو کیا معنی لطیفوں کوں روا نیں اختلاط ایسے کثیفوں سیں مزاجیں نا موافق ہوں تو کب صحبت برآر ہوئے نہیں ملتی ہماری طبع ان دنیا کے جیفوں سیں عبث مت دیکھ آنکھیں پھاڑ پھاڑ ان چشم خونیں کوں پڑا نیں نرگس باغی تجھے کام ان حریفوں سیں خس و خاشاک رہ ہیں ہم ترے اے شعلہ خو ظالم مناسب نیں ہے اتنی سرکشی آخر ضعیفوں سیں سبک روحان معنی بوئے گل ہیں باغ عرفاں کے ہر اک خار گراں جاں کوں خبر کیا ان لطیفوں سیں غلط نیں ہے کہ بلبل حافظ سیپارۂ گل ہے سند رکھتا ہوں میں گلبرگ کے رنگیں صحیفوں سیں رقیب اس سنگ دل سیں منتظر ہیں ہم کلامی کے سخن کرتا ہے کب وو کوہ تمکیں ان خفیفوں سیں سوار توسن معنی ہوں چوگان طبیعت سیں لیا ہوں گوئے میدان سخن میں ہم ردیفوں سیں ادیب عشق کے شاگرد ہیں فرہاد اور مجنوں کہ کوہ و دشت کا مکتب ہے گرم ان دو خلیفوں سیں سراجؔ اس شمع کوں ہے شوق پروانے جلانے کا دعا کر یا الٰہی موم دل ہوئے ہم نجیفوں سیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR