Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

کبھی تم مول لینے ہم کوں ہنس ہنس بھاؤ کرتے ہو

کبھی تم مول لینے ہم کوں ہنس ہنس بھاؤ کرتے ہو کبھی تیر نگاہ تند کا برساؤ کرتے ہو کبھی تم سرد کرتے ہو دلوں کی آگ گرمی سیں کبھی تم سرد مہری سیں جھٹک کر باؤ کرتے ہو کبھی تم صاف کرتے ہو مرے دل کی کدورت کوں کبھی تم بے سبب تیوری چڑھا کر تاؤ کرتے ہو کبھی تم موم ہو جاتے ہو جب میں گرم ہوتا ہوں کبھی میں سرد ہوتا ہوں تو تم بھڑکاؤ کرتے ہو کبھی لا لا مجھے دیتے ہو اپنے ہات سیں پیالا کبھی تم شیشۂ دل پر مرے پتھراؤ کرتے ہو کبھی تم دھول اڑاتے ہو مری غصے سیں روکھے ہو کبھی منہ پر حیا کا لا عرق چھڑکاؤ کرتے ہو کبھی خوش ہو کے کرتے ہو سراجؔ اپنے کی جاں بخشی کبھی اس کے بجھا دینے کوں کیا کیا داؤ کرتے ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR