Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

عمل سیں مے پرستوں کے تجھے کیا کام اے واعظ

عمل سیں مے پرستوں کے تجھے کیا کام اے واعظ شراب شوق کا تو نے پیا نیں جام اے واعظ لگے گا سنگ خجلت شیشۂ ناموس پر تیرے عبث ہم بے گناہوں کوں نہ کر بد نام اے واعظ نہیں ہے امتیاز نیک و بد چشم حقیقت میں مجھے یکساں ہوا ہے کفر اور اسلام اے واعظ نیاز بے خودی بہتر نماز خود نمائی سیں نہ کر ہم پختہ مغزوں سیں خیال خام اے واعظ کلام نقطۂ علم مختصر ہے سب معانی کا بیان منطق درسی کوں نیں انجام اے واعظ وو شیریں لب کی کڑوے بول امرت ہیں مرے حق میں تجھے معلوم کیا ہے لذت دشنام اے واعظ سراجؔ اس کعبۂ جاں کے تصور کوں کیا سمرن یہی ورد سحر ہے اور دعائے شام اے واعظ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR