Skip to content
سراج اورنگ آبادی سراج اورنگ آبادی

خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی

خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی نہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگی نہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی چلی سمت غیب سیں کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیا مگر ایک شاخ نہال غم جسے دل کہو سو ہری رہی نظر تغافل یار کا گلہ کس زباں سیں بیاں کروں کہ شراب صد قدح آرزو خم دل میں تھی سو بھری رہی وہ عجب گھڑی تھی میں جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کا کہ کتاب عقل کی طاق پر جوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی ترے جوش حیرت حسن کا اثر اس قدر سیں یہاں ہوا کہ نہ آئنہ میں رہی جلا نہ پری کوں جلوہ گری رہی کیا خاک آتش عشق نے دل بے نوائے سراجؔ کوں نہ خطر رہا نہ حذر رہا مگر ایک بے خطری رہی ویڈیو THIS VIDEO IS PLAYING FROM YOUTUBE متفرقمتفرق عابدہ پروینعابدہ پروین شوکت علیشوکت علی متفرقمتفرق RECITATIONS فصیح اکمل فصیح اکمل

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR