Skip to content
ولی دکنی ولی دکنی

خوب رو خوب کام کرتے ہیں

خوب رو خوب کام کرتے ہیں یک نگہ میں غلام کرتے ہیں دیکھ خوباں کوں وقت ملنے کے کس ادا سوں سلام کرتے ہیں کیا وفادار ہیں کہ ملنے میں دل سوں سب رام رام کرتے ہیں کم نگاہی سوں دیکھتے ہیں ولے کام اپنا تمام کرتے ہیں کھولتے ہیں جب اپنی زلفاں کوں صبح عاشق کوں شام کرتے ہیں صاحب لفظ اس کوں کہہ سکیے جس سوں خوباں کلام کرتے ہیں دل لجاتے ہیں اے ولیؔ میرا سرو قد جب خرام کرتے ہیں
ولی دکنی

ولی دکنی

View profile

’’ ولی دکنی‘‘ جسے مولانا آزاد نے اردو غزل کا بابائے آدم کہا ہے۔ولی کی پیدائش ۱۶۶۷ء گجرات میں ہوئی۔ ولی کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ہیں،مولانا محمد حسین آزاد نے ولی کا پورا نام شمش ولی اللہ دکنی لکھا ہے۔(آب حیات ص:۷۸) نصیر الدین ہاشمی نے ولی دکنی کا صحیح نام ولی محمد لکھا ہے۔(دکن میں اردو ؛ص:۳۰۱) اس کے علاوہ اور بھی نام کتابوں میں ملتے ہیں مثلاً محمد ولی، ولی الدین، ولی وغیرہ۔ خُوگر نہیں کچھ یونہی ہم ریختہ گوئی کے معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی نے کُلیاتِ ولی کے مقدمے میں ولی دکنی کو (دکنی)اورنگ آبادی ہی لکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تذکرہ نگاروں اور محققین کی ایک کثیر تعداد نے ولی دکنی کو دکنی قرار دیا ہے جن میں درج ذیل سرِ فہرست ہیں: ا ) میر تقی میرؔ (نکات الشعرا) ۲ ) فتح علی گردیزی (تذکرہ ریختہ) ۳ ) لچھمی نرائن شفیق اورنگ آبادی (چمستانِ شعرا) ۴ ) حکیم قدرت اللہ قائم ( مجموعہ مغز) ۵ ) رام بابو سکسینہ ( تاریخ اُردو ادب) ۶ ) احسن مارہروی (مرتب کُلیاتِ ولی)

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR