Skip to content
ولی دکنی ولی دکنی

کیا مجھ عشق نے ظالم کوں آب آہستہ آہستہ

کیا مجھ عشق نے ظالم کوں آب آہستہ آہستہ کہ آتش گل کوں کرتی ہے گلاب آہستہ آہستہ وفاداری نے دلبر کی بجھایا آتش غم کوں کہ گرمی دفع کرتا ہے گلاب آہستہ آہستہ عجب کچھ لطف رکھتا ہے شب خلوت میں گل رو سوں خطاب آہستہ آہستہ جواب آہستہ آہستہ مرے دل کوں کیا بے خود تری انکھیاں نے آخر کوں کہ جیوں بے ہوش کرتی ہے شراب آہستہ آہستہ ہوا تجھ عشق سوں اے آتشیں رو دل مرا پانی کہ جیوں گلتا ہے آتش سوں گلاب آہستہ آہستہ ادا و ناز سوں آتا ہے وو روشن جبیں گھر سوں کہ جیوں مشرق سوں نکلے آفتاب آہستہ آہستہ
ولی دکنی

ولی دکنی

View profile

’’ ولی دکنی‘‘ جسے مولانا آزاد نے اردو غزل کا بابائے آدم کہا ہے۔ولی کی پیدائش ۱۶۶۷ء گجرات میں ہوئی۔ ولی کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ہیں،مولانا محمد حسین آزاد نے ولی کا پورا نام شمش ولی اللہ دکنی لکھا ہے۔(آب حیات ص:۷۸) نصیر الدین ہاشمی نے ولی دکنی کا صحیح نام ولی محمد لکھا ہے۔(دکن میں اردو ؛ص:۳۰۱) اس کے علاوہ اور بھی نام کتابوں میں ملتے ہیں مثلاً محمد ولی، ولی الدین، ولی وغیرہ۔ خُوگر نہیں کچھ یونہی ہم ریختہ گوئی کے معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی نے کُلیاتِ ولی کے مقدمے میں ولی دکنی کو (دکنی)اورنگ آبادی ہی لکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تذکرہ نگاروں اور محققین کی ایک کثیر تعداد نے ولی دکنی کو دکنی قرار دیا ہے جن میں درج ذیل سرِ فہرست ہیں: ا ) میر تقی میرؔ (نکات الشعرا) ۲ ) فتح علی گردیزی (تذکرہ ریختہ) ۳ ) لچھمی نرائن شفیق اورنگ آبادی (چمستانِ شعرا) ۴ ) حکیم قدرت اللہ قائم ( مجموعہ مغز) ۵ ) رام بابو سکسینہ ( تاریخ اُردو ادب) ۶ ) احسن مارہروی (مرتب کُلیاتِ ولی)

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR