Skip to content
ولی دکنی ولی دکنی

مت غصے کے شعلے سوں جلتے کوں جلاتی جا

مت غصے کے شعلے سوں جلتے کوں جلاتی جا ٹک مہر کے پانی سوں تو آگ بجھاتی جا تجھ چال کی قیمت سوں دل نئیں ہے مرا واقف اے مان بھری چنچل ٹک بھاؤ بتاتی جا اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا مجھ دل کے کبوتر کوں باندھا ہے تری لٹ نے یہ کام دھرم کا ہے ٹک اس کو چھڑاتی جا تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر مری ساری اے بت کی پجن‌ ہاری ٹک اس کو پجاتی جا تجھ عشق میں جل جل کر سب تن کوں کیا کاجل یہ روشنی افزا ہے انکھیاں کو لگاتی جا تجھ نیہ میں دل جل جل جوگی کی لیا صورت یک بار اسے موہن چھاتی سوں لگاتی جا تجھ گھر کی طرف سندر آتا ہے ولیؔ دائم مشتاق درس کا ہے ٹک درس دکھاتی جا
ولی دکنی

ولی دکنی

View profile

’’ ولی دکنی‘‘ جسے مولانا آزاد نے اردو غزل کا بابائے آدم کہا ہے۔ولی کی پیدائش ۱۶۶۷ء گجرات میں ہوئی۔ ولی کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ہیں،مولانا محمد حسین آزاد نے ولی کا پورا نام شمش ولی اللہ دکنی لکھا ہے۔(آب حیات ص:۷۸) نصیر الدین ہاشمی نے ولی دکنی کا صحیح نام ولی محمد لکھا ہے۔(دکن میں اردو ؛ص:۳۰۱) اس کے علاوہ اور بھی نام کتابوں میں ملتے ہیں مثلاً محمد ولی، ولی الدین، ولی وغیرہ۔ خُوگر نہیں کچھ یونہی ہم ریختہ گوئی کے معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی نے کُلیاتِ ولی کے مقدمے میں ولی دکنی کو (دکنی)اورنگ آبادی ہی لکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تذکرہ نگاروں اور محققین کی ایک کثیر تعداد نے ولی دکنی کو دکنی قرار دیا ہے جن میں درج ذیل سرِ فہرست ہیں: ا ) میر تقی میرؔ (نکات الشعرا) ۲ ) فتح علی گردیزی (تذکرہ ریختہ) ۳ ) لچھمی نرائن شفیق اورنگ آبادی (چمستانِ شعرا) ۴ ) حکیم قدرت اللہ قائم ( مجموعہ مغز) ۵ ) رام بابو سکسینہ ( تاریخ اُردو ادب) ۶ ) احسن مارہروی (مرتب کُلیاتِ ولی)

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR