ولی دکنی ولی دکنی

وو صنم جب سوں بسا دیدۂ حیران میں آ

وو صنم جب سوں بسا دیدۂ حیران میں آ آتش عشق پڑی عقل کے سامان میں آ ناز دیتا نہیں گر رخصت گل گشت چمن اے چمن‌‌ زار حیا دل کے گلستان میں آ عیش ہے عیش کہ اس مہ کا خیال روشن شمع روشن کیا مجھ دل کے شبستاں میں آ یاد آتا ہے مجھے وو دو گل باغ وفا اشک کرتے ہیں مکاں گوشۂ دامان میں آ موج بے تابیٔ دل اشک میں ہوئی جلوہ نما جب بسی زلف صنم طبع پریشان میں آ نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں دفتر درد بسا عشق کے دیوان میں آ پنجۂ عشق نے بیتاب کیا جب سوں مجھے چاک دل تب سوں بسا چاک گریبان میں آ دیکھ اے اہل نظر سبزۂ خط میں لب لعل رنگ یاقوت چھپا ہے خط ریحاں میں آ حسن تھا پردۂ تجرید میں سب سوں آزاد طالب عشق ہوا صورت انسان میں آ شیخ یہاں بات تری پیش نہ جاوے ہرگز عقل کوں چھوڑ کے مت مجلس رندان میں آ درد منداں کو بجز درد نہیں صید مراد اے شہ ملک جنوں غم کے بیابان میں آ حاکم وقت ہے تجھ گھر میں رقیب بد خو دیو مختار ہوا ملک سلیمان میں آ چشمۂ آب بقا جگ میں کیا ہے حاصل یوسف حسن ترے چاہ زنخدان میں آ جگ کے خوباں کا نمک ہو کے نمک پروردہ چھپ رہا آ کے ترے لب کے نمک دان میں آ بس کہ مجھ حال سوں ہمسر ہے پریشانی میں درد کہتی ہے مرا زلف ترے کان میں آ غم سوں تیرے ہے ترحم کا محل حال ولیؔ ظلم کو چھوڑ سجن شیوۂ احسان میں آ
ولی دکنی

ولی دکنی

View profile →

’’ ولی دکنی‘‘ جسے مولانا آزاد نے اردو غزل کا بابائے آدم کہا ہے۔ولی کی پیدائش ۱۶۶۷ء گجرات میں ہوئی۔ ولی کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ہیں،مولانا محمد حسین آزاد نے ولی کا پورا نام شمش ولی اللہ دکنی لکھا ہے۔(آب حیات ص:۷۸) نصیر الدین ہاشمی نے ولی دکنی کا صحیح نام ولی محمد لکھا ہے۔(دکن میں اردو ؛ص:۳۰۱) اس کے علاوہ اور بھی نام کتابوں میں ملتے ہیں مثلاً محمد ولی، ولی الدین، ولی وغیرہ۔ خُوگر نہیں کچھ یونہی ہم ریختہ گوئی کے معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی نے کُلیاتِ ولی کے مقدمے میں ولی دکنی کو (دکنی)اورنگ آبادی ہی لکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تذکرہ نگاروں اور محققین کی ایک کثیر تعداد نے ولی دکنی کو دکنی قرار دیا ہے جن میں درج ذیل سرِ فہرست ہیں: ا ) میر تقی میرؔ (نکات الشعرا) ۲ ) فتح علی گردیزی (تذکرہ ریختہ) ۳ ) لچھمی نرائن شفیق اورنگ آبادی (چمستانِ شعرا) ۴ ) حکیم قدرت اللہ قائم ( مجموعہ مغز) ۵ ) رام بابو سکسینہ ( تاریخ اُردو ادب) ۶ ) احسن مارہروی (مرتب کُلیاتِ ولی)

More poems from same author

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR