Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

گر اور بھی مری تربت پہ یار ٹھہرے گا

گر اور بھی مری تربت پہ یار ٹھہرے گا تو زیر خاک نہ یہ بے قرار ٹھہرے گا نہ بولو کوئی مرے جھگڑے میں سمجھ لوں گا مرے اور اس کے جو دار و مدار ٹھہرے گا اگر یہ ہے ترے دامن کی حشر و نشر میاں زمیں پہ خاک ہمارا غبار ٹھہرے گا چلی بھی جا جرس غنچہ کی صدا پہ نسیم کہیں تو قافلۂ نوبہار ٹھہرے گا تمہارے ناوک مژگاں کے سامنے خوباں کہاں تلک یہ دل داغ دار ٹھہرے گا یہی ہے لوٹ تو شانے کے ہاتھ سے پیارے نہ ایک بھی تری زلفوں کا تار ٹھہرے گا تمہارے وعدوں پہ ہم کو تو اب نہیں ٹھہراؤ مگر نیا کوئی امیدوار ٹھہرے گا جو سیر کرنی ہے کر لے کہ جب خزاں آئی نہ گل رہے گا چمن میں نہ خار ٹھہرے گا خدنگ خوردہ دل آگے سے اس کے جاتا ہے خبر نہیں کہ کہاں یہ شکار ٹھہرے گا شتاب آئیو ٹھہرا رکھیں گے ہم اس کو جو جاں لبوں پہ شب انتظار ٹھہرے گا اسے نہ دفن کرو سمجھو تو کوئی یارو زمیں میں مصحفیٔؔ بے قرار ٹھہرے گا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR