Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

دلی ہوئی ہے ویراں سونے کھنڈر پڑے ہیں

دلی ہوئی ہے ویراں سونے کھنڈر پڑے ہیں ویران ہیں محلے سنسان گھر پڑے ہیں جب دیکھتا ہوں ان کو تب تا کمر پڑے ہیں یہ بال میرے جی کے پیچھے مگر پڑے ہیں عزت یہ پیادگی کی کم ہے کہ گھوڑے والے گھوڑے سے دیکھتے ہی مجھ کو اتر پڑے ہیں دیکھا تو اس چمن میں باد خزاں کے ہاتھوں اکھڑے ہوئے زمیں سے کیا کیا شجر پڑے ہیں قریات ہند کا اب یہ رنگ ہے کہ کوسوں جاوے کوئی جدھر کو اجڑے نگر پڑے ہیں رویا ہے اس چمن میں کون آ کے اے صبا جو ہر نخل گل کے نیچے لخت جگر پڑے ہیں بگڑا کیے ہیں ہم بھی اس نازنیں سے ہر دم کام اپنے رفتہ رفتہ یوہیں سنور پڑے ہیں ہیں جان و دل کے خواہاں کیا سر کے بال اس کے جو کچھ ادھر پڑے ہیں اور کچھ ادھر پڑے ہیں مقتل میں یہ تماشا اس کے نیا میں دیکھا ایدھر کو دھڑ پڑے ہیں اودھر کو سر پڑے ہیں بلبل کا باغباں سے کیا اب نشان پوچھوں بیروں در چمن کے یک مشت پر پڑے ہیں شبنم گلاب پاشی غنچے کی جلد اٹھا لا گل بستر غشی پر سب بے خبر پڑے ہیں اے مصحفیؔ میں ان کو اب چھوڑتا ہوں کوئی وہ بعد مدتوں کے میری نظر پڑے ہیں
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR