Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

آہ دیکھی تھی میں جس گھر میں پری کی صورت

آہ دیکھی تھی میں جس گھر میں پری کی صورت اب نظر آئے ہے واں نوحہ گری کی صورت نہ وہ انداز نہ آواز نہ عشوہ نہ ادا یک بہ یک مٹ گئی یوں جلوہ گری کی صورت اب خیال اس کا وہاں آنکھوں میں پھرتا ہے مری کوئی پھرتا تھا جہاں کبک دری کی صورت اس کے جانے سے مرا دل ہے مرے سینے میں دم کا مہمان چراغ سحری کی صورت نے خبر اس کو مری پہنچے ہے نے اس کی مجھے بندھ گئی ہے عجب اک بے خبری کی صورت نام لوں کس کا کہ اک گل کے لیے جاتے ہیں اشک آنکھوں سے عقیق جگری کی صورت مصحفیؔ ہے یہی اب سوچ کہ دیکھیں تو فلک پھر بھی دکھلائے گا یار سفری کی صورت
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR