Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

ترسا نہ مجھ کو کھینچ کے تلوار مار ڈال

ترسا نہ مجھ کو کھینچ کے تلوار مار ڈال گر مار ڈالنا ہے تو یک بار مار ڈال عاشق جو تیری زلف کا ہو اس کو تو صنم لے جا کے تیرہ شب پس دیوار مار ڈال کبک دری کے لاکھ قفس ہوں جہاں دھرے دکھلا کے ان کو شوخی رفتار مار ڈال کچھ ہم نے تیرے ہاتھ تو پکڑے نہیں میاں گر جانتا ہے ہم کو گنہ گار مار ڈال صیاد تجھ کو کس نے کہا تھا کہ فصل گل مجھ کو قفس میں کر کے گرفتار مار ڈال جو جاں بہ لب ہو حسرت دیدار میں تری دکھلا کے اس کو جلوۂ رخسار مار ڈال سودائیان عشق کا جھگڑا چکا کہیں لے جا کے ان کو برسر بازار مار ڈال تیغ و کمند مانگ کر ابرو و زلف سے عاشق بہت ہوئے ہیں جفا کار مار ڈال گر یہ بھی ہو سکے نہ تو کہتا ہے مصحفیؔ دو چار کر لے قید میں دو چار مار ڈال
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR