Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

غصے کو جانے دیجے نہ تیوری چڑھائیے

غصے کو جانے دیجے نہ تیوری چڑھائیے میں گالیاں بھی آپ کی کھائیں اب آئیے رفتار کا جو فتنہ اٹھا تھا سو ہو چکا اب بیٹھے بیٹھے اور کوئی فتنہ اٹھائیے میرا تو کیا دہن ہے جو بوسے کا لوں میں نام گالی بھی مجھ کو دیجے تو گویا جلائیے بولا کسی سے میں بھی تو کیا کچھ غضب ہوا اتنی سی بات کا نہ بتنگڑ بنائیے ایسا نہ ہو کہ جائے شتابی سے دم نکل چاک جگر سے پہلے مرا منہ سلائیے رکھا جو اک شہید کی تربت پہ اس نے پانو آئی صدا یہ واں سے کہ دامن اٹھائیے بکتے ہیں تیرے نام سے ہم اے کمند زلف تجھ کو بھی چھوڑ دیجئے تو کس کے کہائیے اس کی گلی نہ مکتب طفلاں ہے مصحفیؔ تا چند جائیے سحر اور شام آئیے
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR